سٹی42: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی سیکٹرکیلئے پیکج کو خوب سراہاجارہاہے۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیویلپرزکےچیئرمین محسن شیخانی نےکہافیصلےسے ملکی معیشت کواستحکام حاصل ہوگا۔ معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نےکہا پیکج سے ملک میں ترقی کاآغازہوگا۔
وزیراعظم نےتعمیراتی سیکٹرکیلئےبڑےپیکج کااعلان کردیا, جس کا خوب خیر مقدم کیاگیا۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیویلپرزکےچیئرمین محسن شیخانی نےکہافیصلےسے ملکی معیشت کواستحکام حاصل ہوگا۔
معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نےکہاپیکج سےملک میں ترقی کاآغازہوگا۔پیکج سےملک میں بہت بڑی سرمایہ کاری آئےگی۔سرمایہ کارشاہدعلی حبیب نےکہا فکس ٹیکس کے نفاذسے شفافیت آئےگی۔
چیئرمین ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ رئیل اسٹیٹ کراچی چیمبرآف کامرس آصف سم سم نےکہا کنسٹرکشن سیکٹرکوانڈسٹری کا درجہ دینا خوش آئند ہے۔
سرمایہ کار، تاجر اور کنسٹرکشن کے شعبے سے وابستہ افراد وزیراعظم کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نےتعمیراتی شعبےکیلئےپیکج کا اعلان کیااور کنسٹرکشن کوانڈسٹری کادرجہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کوکھولنے سےمعیشت کاپہیہ چل سکتاہے، اس سال کنسٹرکشن میں پیسہ لگانےوالوں سے ذرائع آمدن کانہیں پوچھاجائےگا،14اپریل سے کنسٹرکشن سیکٹرکوکھولنے کااعلان بھی کردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیمنٹ اور اسٹیل کے علاوہ تعمیرات سے منسلک دیگر شعبوں پر وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جبکہ صوبوں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس کو بھی کم کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو پیکج دینے کا مقصد مزدور طبقے کو ریلیف دینا ہے، گھر بیچنے پرکیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔
لاک ڈاؤن کےحوالےسےوزیراعظم نےکہایہ تب کامیاب ہوگاجب ہرجگہ ہوگا۔وزیراعظم نےکہااب تک ایک کروڑافرادامدادکیلئےرابطہ کرچکےہیں۔40لاکھ افرادکی سکروٹنی کرلی گئی جنھیں چیک ملناشروع ہوجائیں گے۔
وزیرِاعظم نےکہاسوشل میڈیاپریہ تاثردیاجاتاہےکہ اس وائرس کےخلاف پاکستانیوں کی قوت مدافعت زیادہ ہے، یہ سوچ انتہائی خطرناک ہے۔ ہمیں ہرقسم کی احتیاط کرنا ہوگی۔کوئی نہیں کہہ سکتایہ وائرس کتنی تیزی سےپھیلےگا۔