بزدار حکومت نے مستحقین زکوٰةکیلئے 1 ارب 64 کروڑ ٹرانسفر کردیئے

4 Apr, 2020 | 09:29 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (علی اکبر، قذافی بٹ) بزدار حکومت نے ایک ارب 70 ہزار مستحقین زکوٰة کو مالی مدد کیلئے ایک ارب 46 کروڑ47 لاکھ روپے کی رقم ٹرانسفر کر دی۔

چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے آغاز کے 24 گھنٹے کے اندر مالی امداد مستحقین کو منتقل کی گئی، چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت 24 گھنٹے کے اندر مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم دعوے نہیں کرتے، عملی اقدام کرکے ریلیف دیتے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت شوبازی سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے، چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے، ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرے گا، پنجاب کی تاریخ میں یہ شفاف ترین اور تیز ترین مالی معاونت کا پروگرام ہے۔

پنجاب کے تین بڑوں کی ملاقاتیں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔ گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ اور جہانگیر ترین میں ملاقات ہوئی۔ گورنر پنجاب، وزیراعلیٰٰ اور جہانگیرترین  نے کورونا کے سدباب اورعلاج کے لئے بھرپور کوششوں کے عزم کااظہار کیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ کورونا وائرس کے سدباب کے لئے تحریک انصاف کی حکومت بروقت اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم وبا کے سدباب کے ساتھ ساتھ متاثرین کی مدد کے لئے بھی متحرک ہیں۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن سنٹرز سے ملک بھر میں ماہر ڈاکٹرز کی خدمات بھی عوام کو فراہم کی جارہی ہیں، جبکہ راشن پیکیج میں مخیر حضرات کے تعاون سے تیز ی لارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کورونا کے سدباب اور علاج کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، صوبہ بھر میں تمام امور کی خود نگرانی کر رہا ہوں، مستحقین کو امداد کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں