پولیس نے غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو مرغا بنا دیا

4 Apr, 2020 | 12:14 AM

Arslan Sheikh
Read more!

( عابد چوہدری ) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس کا رائیونڈ میں ایکشن، پولیس نے گھر سے غیر ضروری نکلنے والوں کو مرغا بننے کی سزا دے دی۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس ایکشن میں آگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان بغیر ماسک پہنے غیر ضروری طور پر گھر سے نکلے تھے اور باز نہ آنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آنا شروع کر دیا گیا ہے۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج نوجوانوں کو کان پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لاک ڈاون میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ٹریفک پولیس نے لاک ڈاؤن کے 11 روز میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ساڑھے 24 ہزار شہریوں کو چالان تھما دئیے۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ حماد عابد کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل اور رکشہ سب سے آگے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران 3497 پبلک ٹرانسپورٹ والوں اور رکشہ ڈرائیورز سے دوبارہ روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی۔5231 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 2827 پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشوں کو چھوڑا جاچکا ہے۔اس طرح کار میں دو سے زائد سوار شہریوں کو اخلاقی طور پر قانون کی پاسداری کرنےکی تعلیم دی جارہی ہے۔  

مزیدخبریں