بے نظیر انکم سپورٹ، پاک آرمی انعامی سکیم کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

4 Apr, 2019 | 08:38 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ایف آئی اے لاہور کی کارروائی، بے نظیر انکم سپورٹ اور پاک آرمی انعامی سکیم کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق انہیں شکایات مل رہی تھیں کہ کچھ نمبروں سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاک آرمی انعامی سکیم کے نام پر شہریوں سے بینک اکاونٹس کی ڈیٹیل حاصل کرکے انکے اکاونٹس سے پیسے نکلوائے جا رہے تھے۔  اس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سلانوالی اور جہلم سے چھ افراد گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق گروہ سے جدید سافٹ ویئر بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

  گرفتار ہونے والوں میں قاسم، منیر، علی شیر، رمضان اور آصف شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں