مقصود کھوکھر کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج پر وکلاء کا احتجاج جاری

4 Apr, 2019 | 06:29 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہوربار کے جنرل سیکرٹری مقصود کھوکھرکیخلاف ایف آئی آر درج ہونے پر وکلاء تیسرے روز بھی سراپا احتجاج رہے، وکلاء نےعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ ہڑتال سےسائلین کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بار کے وکلاء نے سیشن عدالت سمیت شہرکی تمام ماتحت عدالتوں میں تیسرے روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، وکلاء کے پیش نہ ہونے سے ماتحت عدالتوں میں15 ہزارکیسز کوبغیرکارروائی ملتوی کردیا گیا، وکلاء کی تیسرے روز ہڑتال سےسائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

وکلاء کی ہڑتال کے باعث فوجداری، منشیات سمیت دیگرنوعیت کے کیسزمیں شہادتیں قلمبند نہ کی جاسکی، گواہ بغیر شہادت ریکارڈ کروائے واپس لوٹ گئے، تاہم ارجنٹ نوعیت کے کیسزکی سماعت ججزنے اپنے چیمبرزمیں کی۔

وکلاء نے مطالبہ کیا کہ مقدمہ درج کروانے والے پولیس افسرکو فوری معطل کیا جائے اور ایف آئی آرخارج کی جائے۔

مزیدخبریں