ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار حکومت نے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے نیا پلان بنا لیا

بزدار حکومت نے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے نیا پلان بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) صاف پانی کی تلاش اور فراہمی کا تجربہ یا اپنوں کو نوازنے کیلئے حکومت کا نیا حربہ، تبدیلی سرکار نے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے نیا پلان بنا لیا، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے نام پر لاکھوں روپے کی تنخواہوں پر ماہرین کو بھرتی کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی آڑ میں 16 کروڑ روپے صرف افسران کو پانی کی نشاندہی کیلئے تنخواہوں کی مد میں دیئے جائیں گے، شہر سمیت پنجاب بھر میں 9 کروڑ سے زائد کے فنڈز صرف فیزیبلٹی کرنے والے عملے پر خرچ کیے جائیں گے، پنجاب حکومت اور بیوروکریسی سرکاری اداروں میں ماہرین اور انجینئرز ہونے کے باوجود مارکیٹ سے من پسند لوگوں کو پراجیکٹ میں ذمہ داری دے گی۔

دستاویزات کے مطابق فیزیبلٹی کیلئے پراجیکٹ کے ٹیم لیڈر کو ماہانہ 6 لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی جبکہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ایکسپرٹ، واٹر کوالٹی ایکسپرٹ، الیکٹریکل انجینئرز، جیو ٹیکنیکل، ماہر ماحولیات، ماہر خریدار، ماہر خزانہ، ماہر معاشیات، مکینیکل انجینئرز اور سٹرکچرل ڈیزائن ایکسپرٹ کو ساڑھے تین لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

 ان کے علاوہ سٹرکچرل انجئینرز کو2 لاکھ روپے، چیف سروئیر کو 2 لاکھ 50 ہزار، ماحولیاتی انجئینر کو 2 لاکھ، آٹو کیف آپریٹر کو 85 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی، فیزیبلٹی کیلئے 73 لوگوں کو مارکیٹ ریٹ پر بھرتی کیا جائے گا جن کے ٹی ڈی اے کیلئے 21 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں، مذکورہ ٹیم پنجاب ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب پر صرف ایک رپورٹ بنا کر پیش کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer