خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اپریل تک توسیع

4 Apr, 2019 | 02:49 PM

Sughra Afzal
Read more!

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے پیرا گون سٹی کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اپریل تک توسیع کردی، عدالت کے باہر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے ملک دشمن قوتوں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان دیوالیہ ہونے کا بیان دیا۔

احتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا، عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اپریل تک مزید توسیع کردی۔

 عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعدرفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت خود کہہ رہی ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے، اسد عمر کا کیا ایجنڈا ہے وہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر کے کس کو کیا پیغام دینا چاہتےہیں؟ انہوں نے کہا کہ دراصل اقتدار نااہلوں کے حوالے ہے، یہ حکومت نہیں چلاسکتے، پاکستان نہ پہلے دیوالیہ ہوا اور نہ اب ہو گا۔

 سعدرفیق نے کہاکہ حکومت مہنگائی کر کےعوام کی چیخیں نکال رہی ہے، نئے پاکستان میں عام آدمی کیلئے آہوں اور سسکیوں کے سوا کچھ نہیں۔

مزیدخبریں