ادویات عوام کی پہنچ سے باہر، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

4 Apr, 2019 | 12:39 PM

Sughra Afzal

(زاہد چودھری) جان لیوا امراض، امراض قلب، شوگر کنٹرول کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سر درد کی دوا بھی مہنگی کر دی گئی تاہم حکومت نے چپ سادھ لی۔

فارما انڈسٹری نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی آشیرباد سے ادویات کی قیمتوں میں 100 سے 300 فیصد اضافہ کردیا، ملکی تاریخ میں شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے امراض، معدے، جگر، دماغی امراض، نزلہ، زکام، بخار،درد اور ڈپریشن کی ادویات کی قیمتیں دو گنا سے بھی زیادہ بڑھا دیں۔

ڈریپ نے صرف 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا مگر مقامی اور ملٹی نیشنل ادویہ ساز کمپنیوں نے آپس میں ملی بھگت کرکے قیمتیں کئی گنا تک بڑھا دیں، جان لیوا امراض کی ادویات 399 روپے تک مہنگی کر دی گئیں۔

امراض قلب کی دوا ٹری فورج کی قیمت 186 روپے سے بڑھا کر 485 روپے، شوگر کنٹرول کرنے والی دوا کی قیمت 272 سے بڑھا کر460 روپے، ٹی بی جیسی خطرناک بیماری کی دوائی 204 روپے، گلے کے امراض کی دوا ارتھروسن کی قیمت 548 سے بڑھا کر 921 روپے کردی گئی جبکہ ڈسپرین کی قیمت میں 27 روپے فی پیکٹ کا اضافہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں