سڑک پر ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا: میئرلاہور

4 Apr, 2018 | 11:28 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤ دلشاد:میئرلاہور کی پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات، پارکنگ ٹرک اسٹینڈ کے مسائل پر تبادلہ خیال,انکا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار صرف پارکنگ فیس لے سکتا ہے، سڑک پر ٹول ٹیکس وصول نہیں کیاجاسکتا۔

لارڈ میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید سے پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے ناجائز پرچی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے پاکستان مزدا منی ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے سبزی منڈی پارکنگ ٹرک اسٹینڈ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس پر میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے ناجائز پرچی ٹیکس ختم کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار صرف پارکنگ فیس لے سکتا ہے، سڑک پر ٹول ٹیکس وصول نہیں کیاجاسکتا۔

ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے سبزی منڈی کے باہر ٹول پلازہ ختم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا شاہد حسین کلیانی، صدر حاجی شیرعلی چودھری، جنرل سیکرٹری تنویراحمد جٹ، چئیرمین چودھری جمیل احمد، نائب صدر طارق مشتاق، زونل صدرسبزی منڈی لالہ شرافت، علی اعجاز چودھری، راشد بھٹی سمیت دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں