قیصرکھوکھر:حکومت پنجاب نے دو آر پی او کے تقرر و تبادلہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ آر پی او بہاولپور ڈی آئی جی راجہ رفعت مختار ٹرانسفر کر کے آر پی او گوجرانوالہ تعینات ہو گئے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آر پی او بہاولپور ڈی آئی جی راجہ رفعت مختار کو ٹرانسفر کر کے آر پی او گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے، آر پی او گوجرانوالہ کی اسامی علی عامر ملک کے تبادلے اور ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی تعینات ہونے سے خالی ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد وسیم سیال کو آر پی او بہاولپور تعینات کیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے اس نوٹیفیکیشن پر فوری عمل درآمد کا بھی حکم دیا ہے۔