ہنجروال میں بے حسی کا دلخراش واقعہ، کچرے کے ڈھیر سے نومولود برآمد

4 Apr, 2018 | 04:57 PM

Read more!

(سٹی42)ہنجروال کے علاقے خیابان قائداعظم میں آج پیش آنے والے دلخراش واقعے نےہر دل دہلا دیا۔کوئی سنگدل ماں اپنے بچے کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک گئی۔

سٹی 42 کے مطابق ہنجروال کے علاقے خیابان قائداعظم  بازار سے گزر تی خاتون نے کچرے کے ڈھیر  پر شاپنگ بیگ ہلتا دیکھا اور محلے داروں کو بتا یا جس پر محلے دار اکٹھے ہوگئے اور شاپنگ  بیگ  کوکھولا  تواُس میں سے نومولود بچہ برآمد ہوا ، اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر  پولیس اور  ریسکیو  کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر  پہنچ گئیں اورنومولود  بچے کو تحویل میں لے کر جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نومولود کی حالت نارمل ہے۔

مزیدخبریں