(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 3ارب 50 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں، فنڈز پنجاب کے48 ہزار سر کاری سکولوں پر خرچ کیے جائیں گے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا جاری، لاہور کی کئی سڑکیں بند، شہری پریشان
سٹی 42 کے مطابق پنجاب حکومت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 3 ارب 50 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، جس میں سے لاہور کے سرکاری سکولوں کی بہتری پر 16 کروڑ 5 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ اٹک کو سکولوں کی تعمیرومرمت کیلئے 7 کروڑ، بہاولنگر کو 12 کروڑ، بھکر کو 7 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔میو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت مریضہ کی جان لے گئی
ذرائع کے مطابق چکوال، چنیوٹ کو 5،5کروڑ، فیصل آباد کو 24 کروڑ، گوجرانوالہ کو 12 کروڑ، گجرات کو 9 کروڑ، حافظ آباد کو4 کروڑ اور جھنگ کو 10 کروڑ ملیں گے۔