ریلوے پھاٹک ماڈل ٹاون کچہری پر بارشی پانی جمع، ٹریفک کا نظام درہم برہم 

3 Sep, 2024 | 11:52 PM

 ثمرہ فاطمہ :شہر کی اہم شاہراہوں پر تاحال بارشی پانی جمع، ریلوے پھاٹک ماڈل ٹاؤن کچہری سے بارشی پانی کی نکاسی نہ ہو سکی،روڈ کے دونوں اطراف جمع پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، بارشی پانی سے جہاں لوگوں کو گزرنے میں مشکلات ہیں، وہیں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہے۔
بارش نے واسا انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ شہر کی اہم شاہراہوں سمیت ریلوے پھاٹک ماڈل ٹاؤن کچہری سے انتظامیہ پانی کی نکاسی کو یقینی نہ بنا سکی۔ روڈ کے دونوں اطراف کی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات درپیش ہیں ، ٹریفک کی روانی بھی سست روی کا شکار ہے

روڈ کے اطراف موجود دکانوں میں پانی جانے سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہے۔ راہ گیروں کا کہنا تھا بارش ہو جائے تو روڈ سے گزرنا کس اذیت سے کم نہیں ہوتا۔ پیدل گزرنے تک کی جگہ نہیں ہوتی۔ بارشی پانی میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی بند ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے پانی کی نکاسی کو جلد یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں