وزیر اعلیٰ  سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ،3 اکتوبر کو طلب کرلیا 

3 Sep, 2024 | 11:11 PM

ویب ڈیسک : سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدر آباد  نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سابق لائبریرین نے  اپنی پٹیشن میں   موقف اپنایا تھا کہ  اس کو مہران یونیورسٹی   پنشن  ادا نہیں کررہی ۔ یونیورسٹی کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کی پنشن  کے اجرا کا اختیار   یونیورسٹی انتظامیہ کا نہیں ہے ۔ سابق لائبریرین  مہران یونیورسٹی نے پنشن جاری کروانے کے لیے  وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی  درخواست دی تھی ۔ جس پر عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو   60 روز میں فیصلہ  کرنے کا حکم دیا مگر 6 ماہ گزر جانے کے باوجود عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جاتا رہا ۔ اس پر عدالت نے  وزیر اعلیٰ سندھ  کو  توہین  عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے  3 اکتوبر کو پیش ہونے یا وکیل کے ذریعے جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے 

مزیدخبریں