ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم  کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ،میمز اور افواہوں کی یلغار ہوگئی

 بابر اعظم  کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ،میمز اور افواہوں کی یلغار ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش ٹیم کے ہاتھوں  قومی ٹیم کی شکست، افوہوں اور میمز نے جنم لینا شروع کردیا ۔راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش ٹیم کے ہاتھوں قومی ٹیم عبرتناک شکست کے بعد وائٹ بال کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کو ناقص کارکردگی سوشل میڈیا سائٹس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ انکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جعلی پوسٹیں شئیر کی جا رہی ہیں۔  کئی  صارفین نے تو بابر اعظم کی  میمز بھی بنانا شروع کردیں ۔ جعلی لیٹرز ، کارٹونز اور لطائف کے ذریعے  بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔ انہی  افواہوں اور میمز کے درمیان  بابر اعظم کی ریٹائرمنٹ کی افوہ   تو پھیلتی ہی چلی گئی ۔ بابر اعظم کی ریٹائرمنٹ کی میم کو اسطرح  تیار کیا گیا  کہ کرکٹ شائقین بھی دھوکا کھا گئے 

بابر اعظم ٹیسٹ میچز میں مسلسل ناکامی دوچار ہیں، بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ محض 11 بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم مسلسل 106 ٹیسٹ اننگز میں 331 رنز بناسکے ہیں جس میں کوئی ففٹی شامل نہیں ہے۔ 

سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین دو حصوں میں بٹ گئے ۔ کچھ  بابر اعظم کو ریٹائرمنٹ کے مشورے دے رہے ہیں تو کچھ  لوگ انہیں مزید محنت کرکےاچھی کارکردگی دکھانے کا مشورہ دے رہے ہیں