سٹی 42:ایکنک نے 178 عشاریہ 1 بلین روپے مالیت کے چھ میگا پروجیکٹس کی منظوری دی۔
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ ایکنک نے صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 178.1 بلین روپے کے چھ میگا ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ، لاہور کے قیام کے لئے 52 ہزار 772 عشاریہ 520 ملین روپے کی منظوری دے دی ۔
منصوبے کی فائنانسنگ حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام ایشین ڈویلپمنٹ پرگرام سے کی جائے گی۔ لاہور میں واقع 915 بستروں پر مشتمل انسٹی ٹیوٹ آف کینسر اینڈ ریسرچ کے ذریعے کینسر کے کم قیمت اور جامع علاج کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔کینسر کے علاج سے متعلق سرجری، کیموتھراپی، تابکاری تھراپی اور فالج کی دیکھ بھال کو مربوط انداز سے مہیا کیا جا سکے گا۔منصوبے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، طبی اور انجینئرنگ کے ماہرین، تکنیکی ماہرین اور انتظامی افرادی قوت کو شامل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ سرکاری زمین پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
ایکنک نے سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لئے 38 ہزار 360 ملین روپے کی منظوری دیدی ۔منصوبے کی فائنانسنگ ورلڈ بینک کے فنڈ سے کی جائے گی۔ منصوبے سے لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کے شعبے کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔84 میگاواٹ گورکن میٹلٹن ایچ پی پی کے نظرثانی شدہ منصوبے کی تعمیر پر 35 ہزار 758 ملین روپے کی منظوری دیدی گئی۔
ایکنک نے ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سیکٹر کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی۔سبی تالی سے 25 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور چوڑائی، کوہلو، رکھنی 91 کلومیٹر منصوبے کے لئے 84 سو ایک عشاریہ 227 ملین روپے کی منظوری دیدی ۔ایس ون جگلوٹ-سکرادو 64کلومیٹر سڑک کی اپگریڈیشن کے لئے 33 ہزار 270 عشاریہ 600 ملین روپے کی منظوری دی میرپور،اسلام آباد روڈ پر ریزروائر چینل کے پار راٹھوا ہریم پل کی تعمیر کے لئے 92 سو 39 عشاریہ 634 ملین روپے کی منظوری دی