لاہور سے کراچی جانے والے مسافر طیارے کو حادثہ، لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

3 Sep, 2024 | 09:37 PM

سعید احمد:  لاہور سے کراچی جانے والی فلائی جناح کی پرواز کو ٹیک آف کرتے ہی حادثہ ہئش آ گیا، طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اتار لیا گیا۔ 

معلوم ہوا ہے کہ منگل کے  روز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر  فلائی جناح کی کراچی جانے والی فلائٹ جونہی ٹیک آف کر کے ائیر پورٹ سے آگے بڑھی، ایک پرندہ جہاز سے ٹکرا گیا، پرندے کے ٹکرانے سے جہاز کے انجن کے قریبی حصہ کو نقصان پہنچا۔  طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے باعث پائلٹ نے فوری طور پر  ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔  ائیرپورٹ حکام نے صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر طیارے کو فوراً ہی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔  
  
فلائی جناح کی فلائٹ  پی نائن841 کو روانگی کے 13 منٹ بعد  بحفاظت واپس لاہور اتار لیا گیا۔ اٙیرلائن انتظامیہ کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے حادثہ میں جہاز مین سوار  تمام مسافر محفوظ ہیں۔ہنگامی لینڈنگ کے بعد انجینئیرز نے طیارے کا تفصیل سے معائنہ کیا۔  طیارے کو انجن کے قریب نقصان پہنچنے کی نشان دہی ہوئی۔ طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا مزید جائزہ لینے کے لیے طیارہ  کو گراونڈکردیا گیا۔

اس فلائٹ کے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کرکے لاونج منتقل  کر دیا گیا اور فلائٹ کو منسوخ کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں