ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں سے بڑا نقصان ،درجنوں جانیں چلی گئیں

 بارشوں سے بڑا نقصان ،درجنوں جانیں چلی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:بلوچستان  میں بارشوں سے نقصانات میں اضافے کا سلسلہ جاری  ہے ۔  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے مزید پانچ افراد جاں بحق ہوگئے  

 پی ڈی ایم اے نے بتا یا ہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں میں 20جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی ,   بارشوں سے مجموعی طور پر 18افراد زخمی ہوگئے ،  مون سون کی حالیہ بارشوں میں 920گھر مکمل تباہ ہوئے ،14ہزار 3سو 24سے  گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک بلوچستان میں ایک لاکھ 12ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے،   473 مال مویشی بھی  سیلابی ریلوں سے ہلاک ہوئے  بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں میں اب تک 60ہزار ایکڑ اراضی پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ،  بارشوں سے 7پلوں کے علاوہ 179کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا  ہے