انور عباس: چین کے وزیراعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان کا تین روزہ ہو گا, چینی وزیراعظم اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ہوں گے ، یہ11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔ چینی وزیراعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے ،چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں ،
سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی کیانگ آیندہ ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے، چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا، دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیرغور آئنگے،
چینی وزیر اعظم کو سی پیک کے دوسرے مرحلے کے متوقع منصوبوں کی تفصیلات پیش کی جائیں گی,
دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے ملٹی لیٹرل وزٹ ہوگا،
دورے کے دوسرے حصے میں چینی وزیراعظم لی کیانگ 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے
یہ11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔چینی وزیراعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے ، چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں ،