ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات؛ لڑکیاں ٹاپ کر گئیں

Intermediet results, Part two inter exams, city42, Lahore Education Board, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیند ریاض: انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو  میں پہلی پوزیشنیں لڑکیاں لے اُڑیں۔  پوزیشن لینے والے سٹوڈنٹس کے ناموں کا اعلان لاہور بورڈ کے چئیرمین نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا۔ 

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں پہلی پوزیشن ردا فاطمہ نے حاصل کی ہے جن کے 1153 نمبر ل ہیں۔  کشف اجوا  اور  اسماء اعجاز 1152 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر آئیں۔عسیرم احمد نے 1150 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور بورڈ  کے چئیرمین زید بن مقصود نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں ٹاپ پوزیشنیں حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کے ناموں کا اعلان کیا۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔۔چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا۔کپس کالج کی ردا فاطمہ نے 1153 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مریدکے کی کشف اجوا اور کپس کالج کی اسما اعجاز نے 1152 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے عسیرم احمد نے 1150 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 کنٹرولرامتحانات زاہد میاں اور سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان عزیز بھی پوزیشن لینے والے سٹوڈنٹس کے ناموں کے اعلان کے لئے کی گئی پریس کانفرنس مین موجود تھے۔ 

چیئرمین لاہور بورڈ کے چئیرمین  زید بن مقصود  نے ٹاپر سٹوڈنٹس کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سٹوڈنٹ نے میٹرک  کرنےکے تین سال بعد انٹرمیڈیٹ کیا اور پوزیشن حاصل کی۔ رولز کے مطابق میٹرک کے بعد دوسال میں انٹرمیڈیٹ کرنے والے پوزیشن کے اہل ہوتے ہیں۔

انٹر میڈیٹ امتحانات کے مکمل نتائج کا اعلان  کل بدھ کی صبح کیا جائے گا۔  بورڈ میں ٹاپ کرنے والے سٹوڈنٹس کے اعزاز میں خصوصی تقریب بھی ہوگی ۔