3 بچے جاں بحق ، ڈی سی کا نوٹس

3 Sep, 2024 | 08:55 PM

سٹی 42: اسلام آباد میں نکاسی آب نہ ہونے سے بارش کے کھڑے پانی میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔  ضلعی انتظامیہ نے تردید کرتے ہوئے کہا  بچے کوڑا اٹھانے کا کام کرتے تھے ۔کوڑادلدل نما سطح پر تھا بچوں نے پاوں رکھا تو دھنس گئے ۔

بھائی کو پانی میں پھسلتا دیکھ کر دو بہنوں نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی۔بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے دو بہنیں بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں ۔ ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔اور لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے  معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے  انکوائری کا حکم دے دیا ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے برساتی نالے میں ڈوبنے کی تردید آگئی ۔
ضلعی انتظامیہ تینوں بچے کوڑا اٹھانے کا کام کرتے تھے، کوڑا اٹھانے کے مقصد سے بچے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں گئے،کوڑا کرکٹ کا ڈھیر دلدل نماسطح پر تھا، بچوں نے جیسے ہی اس کمزور سطح پر پاؤں رکھا وہ دھنستے چلے گئے، جان بحق بچوں میں 10 سالہ گل ترین، 7 سالہ ہاجرہ بی بی شامل ہے ۔ جان بحق ہونے والے بچوں میں 9 سالہ فرقینہ بھی شامل ہے ۔تینوں بچے کوڑا کرکٹ اٹھانے اکثر اکٹھے نکلا کرتے تھے،معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں، 

مزیدخبریں