ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم سابق وزیر بیٹے کو نوازنے پر گرفتار

 اہم سابق وزیر بیٹے کو نوازنے پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سی ای او اینٹی کرپشن میانوالی نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اےاور سابق وزیر جیل خانہ جات  عبدالرحمٰن خان عرف ببلی خان کو کرپشن اور بیٹے کی کمپنی کو نوازنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا پی ٹی آئی کے دور میں TK کمپنی کو خلاف قانون ہر ٹھیکہ دیئے جانے کے الزامات تھے TK کمپنی کے مالک ببلی خان کے بیٹے طلحہ خان ہیں

 سابقہ دور حکومت میں کرپشن پر سابقہ ایم پی اے ببلی خان کو اینٹی کرپشن میانوالی نے گرفتا کرلیا۔ان پر اپنے بیٹے کی کمپنی کو سابقہ دور حکومت میں خلاف قانون ٹھیکے دیئے جانے کے الزامات ہیں

سی او اینٹی کرپشن میانوالی کا کہنا ہے کہ  ببلی خان کو کالاباغ میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں میں کرپشن پر گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں TKکمپنی کو خلاف قانون نوازا جاتا رہا۔میانوالی: TK نامی تعمیراتی کمپنی سابق ایم پی اے ببلی خان کے بیٹے طلحہ خان کی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے ببلی خان کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے