سٹی42: وفاقی حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرا دی جس کے مطابق وفاقی ملازمین اپنی پینچن کے لئے ہر ماہ اپنی بنیادی تنخواہ میں سے دس فیصل کٹوتی کروائیں گے۔
نئی پنشن اسکیم کے تحت ملازم پنشن کے لیے بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ادا کریں گے۔ وفاقی وزارتِ خزانہ نے اس نئی پینشن سکیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نئی پنشن اسکیم کے تحت حکومت اپنے ملازموں کی پنشن کے لئے ان کی بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد ادا کرے گی۔ ملزموں کی اپنی تنخواہ میں سے کٹوائی ہوئی رقم حکومت کی جمع کروائی ہوئی رقم کے ساتھ مل کر جمع ہوتی رہے گی اور ملازم کے ریٹائرڈ ہونے پر یہی رقم ان کو پینشن کی صورت میں ادا کی جایا کرے گی۔
وفاقی حکومت کی نئی پینشن اسکیم یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے سول ملازمین کے لئے ہوگی۔ اب تک بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کو پینشن گزشتہ طریقہ کار کے مطابق ہی دی جائے گی اور ان کی تنخواہوں سے پینشن کے لئے کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گیْ
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات پر پنشن اسکیم میں ترامیم کی منظوری دی تھی ۔