سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی

3 Sep, 2024 | 08:20 PM

شہزاد خان : صوبائی دارالحکومت  لاہورکے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ منگل کے روز سونا  مزید 300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے۔ 
 لاہور کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 300 روپے کی کمی دیکھی گی جس سے خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 65 ہزار 800 روپے کا رہا اور بائیس قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 43 ہزار 650 روپے رہے اور اکیس قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 32 ہزار 575 روپے  کے حساب سے فروخت ہوا۔ 

صارفین اور جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں 300 روپے کمی کو ناکافی قرار دیا ۔ صارفین نے کہا سونا مزید سستا ہونا چاہیئے گزشتہ دو سالوں میں سونے کی قیمتیں متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر نکل گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں