علی ساہی : گزشتہ سال کی نسبت 22ارب زیادہ کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔رواں مالی میں 30فیصد اضافی ٹارگٹ دے کرساڑھے65 ارب ٹیکس موٹر ،پراپرٹی ،پروفیشنل ودیگر ٹیکسز کی مد میں وصولی کرنا ہوگی۔صرف لاہور ریجن کو ٹوٹل ہدف میں ساڑھے 31ارب سے زائد کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہوگا۔
شہریوں سے محکمہ ایکسائزرواں مالی میں 65ارب 45کروڑ وصول کرے گا۔گزشتہ سال کی نسبت پراپرٹی ٹیکس میں 54فیصد اضافہ کرکے36ارب 69کروڑ وصول کرنا ہوگا۔موٹرٹیکس میں 15فیصد اضافہ کرکےسوا 19ارب سے22ارب20کروڑ وصول کرنا ہوگا۔
اعدادوشمارکےمطابق ایکسائزڈیوٹی میں 3ارب84کروڑ،پروفیشنل ٹیکس میں 1ارب 65کروڑ اکٹھے کرنا ہونگے۔کاٹن فیس کی مدمیں 25کروڑ اورلگڑری ہاوسز سے15کروڑ کاٹیکس وصول کرےگا۔لاہور ریجن کو پراپرٹی،موٹرز،پروفیشنل اور ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 31ارب 70کروڑ سے زائد کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔لاہور موٹر برانچ کو13 ارب،لاہور ریجن اے کو5ارب37کروڑ،ریجن بی 10 ارب اور ریجن ڈی کو3ارب 35کروڑکا ہدف دیا گیا ہے۔فیصل آباد ریجن کو7ارب 31کروڑ اورملتان کو4ارب سے زائد کا ہدف دیا گیا ہے۔ڈی جی ایکسائز نے ٹیکسز وائز تقسیم کرکے ریجنز کو ٹارگٹ دے دئے گئے۔محمکہ ایکسائزنے گزشتہ مالی سال میں ساڑھے43ارب کا سوفیصد ہدف حاصل کیا تھا۔