جائیداد کے تنازعے پر  بہن کے قتل میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت

3 Sep, 2024 | 06:42 PM

 ملک اشرف:جائیداد کے تنازعے پر غیر شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے  کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ  میں بہن کے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت   ہوئی ۔ڈی پی او ننکانہ صاحب سید ندیم عباس پیش  ، عدالت نے  بلاوجہ بولنے پر ڈی پی او پر اظہار ناراضگی کیا، عدالت نے ڈی پی او ننکانہ صاحب کو ڈیڈباڈی تلاش کرکے 19 ستمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  مس عالیہ نیلم نے  ملزمان علی رضا اور یاسمین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ڈی پی او ننکانہ صاحب ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل اخلاق احمد سلہری کے ہمراہ پیش ہوئے ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل اخلاق سلہری نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں دفعہ دو سو ایک  شامل کردی  گئی ہے ،چیف جسٹس کے استفسار پر وکیل صفائی نے بتایا کہ اس مقدمہ میں محمد اکرم ،  یاسمین ، رضوان اور علی رضا ملزمان ہیں ،، جائیداد کی خاطر قتل کا الزام ہےاس کی شادی نہیں ہوئی تھی ،  چیف جسٹس نے وکیل صفائی  سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جس کی شادی نہیں ہوئی ہوتی  کیا اس کی  ڈیڈ باڈی نہیں ہوتی ، کیا بات کرتے ہیں ، چیفس  جسٹس  نے دوران سماعت بلاوجہ بات کرنے کی کوشش کرنے پر ڈی پی او ننکانہ صاحب پر اظہار ناراضگی کیا ، نمائندہ  فرانزک سائنس  لیبارٹری  نے عدالت کو بتایا کہ جو ڈی این اے  رپورٹ ہے وہ مطابقت نہیں رکھتی ، ڈیڈ باڈی کی شناخت کے لئے ڈی این اے کی موصول  ہونے والی  رپورٹ مطابقت نہیں ،، عدالت نے ڈی پی او ننکانہ صاحب کو ڈیڈی باڈی تلاش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی

مزیدخبریں