سیکشن آفیسر کے مونچھوں کو تاؤ دینے پر عدالت برہم ،سیکشن افسر کو عدالتوں کا احترام سکھائیں ؛ عدالت

3 Sep, 2024 | 06:36 PM

ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی خاتون   کے  پاکستانی خاوند سے بچوں  کی  دوبئی سے بازیابی کے متعلق کیس  کی سماعت ہوئی  ،عدالت  کا سماعت کے دوران مونچھوں  کو تاؤ دینے پر سیکشن افسر  پر  اظہار برہمی  ،

عدالت نےخاتون کے بچوں کی  دوبئی سے بازیابی ہر مثبت پیش رفت نہ ہونے پر اظہار ناراضگی  کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری وزارت داخلہ کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا ، وزارت داخلہ سے کون آیا ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ایک سیکشن افسرآیا ہے،وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی , جسٹس محمد طارق ندیم نے کہا یہ تو کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہے،دوران  سماعت سیکشن آفیسر کے مونچھوں کو تاؤ دینے پر فاضل جج نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے  کہا آپ مونچھوں کو تاؤ دے رہے ہیں ، آپ کو عدالتی  احترام کا پتہ ہی نہیں ہے، عدالت کا سیکشن افسر سے مکالمہ سیکرٹری داخلہ سیکشن افسر کو عدالتوں کا احترام سکھائیں ،

 جسٹس محمد طارق ندیم نے کہا  متعلقہ اداروں کے افسران ہوم سیکرٹری اور ڈی پی او شیخوپورہ بھی آئندہ سماعت پر پیش رفت پیش کریں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی

مزیدخبریں