ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں برس لاہور میں 276 افراد قتل ،567 اقدام قتل کے مقدمات درج

رواں برس لاہور میں 276 افراد قتل ،567 اقدام قتل کے مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے ۔ رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 276 افراد کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا
گزشتہ 8 ماہ کے دوران اقدام قتل کے 567 مقدمات درج کئے گئے۔  پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 74 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔سٹی ڈویژن قتل کی 57 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن قتل کے 50 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،۔
 پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر ڈویژن میں 47، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 37 افراد قتل ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں 8 ماہ کے دوران قتل کے 11 مقدمات درج ہوئے، 
اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 145 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔سٹی ڈویژن اقدام قتل کی 140 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن اقدام قتل کے 111 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 110، سول لائنز ڈویژن میں اقدام قتل کے 59 مقدمات درج ہوئے ۔آٹھ ماہ میں اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،