ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت  نوجوانوں کو خود مختار بنانے کا فیصلہ

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت  نوجوانوں کو خود مختار بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد: ہنر مند یوتھ، معیشت مضبوط،پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ  کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا۔ نوجوانوں کوقابل قدر ہنر مند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا-

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب سکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی نوجوانوں کو سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ دی جائے گی۔ انٹرن شپ اور آئی ٹی سکلز کے لئے نوجوانوں کے کورسز میں داخلہ کا پراسیس میرٹ بیسڈ ہوگا - پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام آغاز کر دیا گیا ہے -

 وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ ہنر مند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں۔ عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائیگی۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے سکل ڈیولپمنٹ ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری امپلیمنٹشن دانش افضال، سی ای او پی ایس ڈی ایف احمد حلیم خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے