ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحفظِ جنگلات جدید ترین میگا پراجیکٹ،ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی منظوری 

تحفظِ جنگلات جدید ترین میگا پراجیکٹ،ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی منظوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جنگلات کے تحفظ کے لئے وزیراعلی پنجاب کا ملکی تاریخ کا پہلا جدید ترین میگا پراجیکٹ  کی منظوری ہوگئی ۔،پنجاب میں سینکڑوں سال پرانے محکمہ جنگلات کے روایتی نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے  جنگلات کی نگرانی اہلکارنہیں اب ڈرونز کریں گے

وزیراعلی مریم نوازشریف کا پنجاب بھر کے جنگلات کی حفاظت ، درختوں کی کٹائی اور چوری روکنے کے لئے سیٹلائٹ کی جدید سہولیات کے استعمال کا فیصلہ  کیا ہے۔وزیراعلی کی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کو جنگلات، جنگلی حیات کے درست اعدادوشمار کے لئے ڈیجیٹل میپنگ کرانے کی ہدایت  کی گئی ۔ سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے پانچ بڑے جنگلات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کرانے کے اقدام کی منظوری  دے دی گئی ۔

پنجاب کے پانچ بڑے جنگلات سالٹ رینج،چھانگامانگا،پیرووال اورگزارہ فارسٹ کی آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور ڈرونز سے نگرانی کی منظوری  دی گئی ۔مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میںسولہ لاکھ اڑتالیس ہزارایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلے نایاب اور قیمتی جنگلات کی ڈیجیٹل سکیننگ کا فیصلہ کیا گیا ۔ جنگلات اور درختوں کی نگرانی جدید سیٹلائٹ نظام اور ڈرونز کی مدد سے کی جائے، جنگلات اور جنگلی حیات کے علاوہ درختوں کی ڈیجیٹل مارکنگ کی جائے گی،لائیو فیڈ کا ریکارڈ مرتب کیاجائے گا، کسی بھی غیرقانونی حرکت کا ڈیجیٹل ریکارڈ سے سراغ لگانا ممکن ہوگا ۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کی خصوصی فورس بنانے کا بھی فیصلہ  کیا گیا۔

جنگلات کو نقصان پہنچانے، درخت کاٹنے، جانوروں پرندوں کے شکار پر فارسٹ سپیشل سکواڈ کارروائی کرے گا ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر کامیاب تجربات کی روشنی میںیہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا میگا پراجیکٹ ہے، 30 افراد کے بجائے جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی سے نگرانی کا کام ایک دن میں ہوگا، نئے درخت لگانے کے ساتھ پرانے درختوں کی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی سے لگائے گئے پودوں کی نگرانی ہوگی، کاربن سٹاک پر بھی نظر رکھنا ممکن ہوگا،بائیو ڈائیورسٹی کی حفاظت وفروغ ، وائلڈ لائف سروے، درختوں کی تعداد کے ریکارڈ کے علاوہ آگ لگنے کے واقعات روکنے میں بھی مدد ملے گی،ڈی ایف او، فارسٹ گارڈ یا کوئی افسر یا اہلکار جنگلات کی کٹائی میں ملوث پایاگیا تو اس کا ٹھکانہ جیل ہوگادرختوں کی غیرقانونی کٹائی، چوری اور ٹمبر مافیا کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی،