ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل ؛ جائے وقوعہ کے سیف سٹی کے کیمرے نان آپریشنل نکلے 

طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل ؛ جائے وقوعہ کے سیف سٹی کے کیمرے نان آپریشنل نکلے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل  پر جائے وقوعہ کے قریب لگے سیف سٹی کے کیمرے نان آپریشنل نکلے 

امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل ہوا ہے ۔جائے وقوعہ کے قریب لگے سیف سٹی کے کیمرے نان آپریشنل نکلے ، پولیس ذرائع کے مطابق کیمرے بند ہونے کی وجہ سے واضع فوٹیجز تاحال نہیں مل سکیں ، تفتیش کیلئے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن کی 4ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،شوٹرز نے اقبال ٹاؤن کے علاقے سے جاوید بٹ کا تعاقب شروع کیا  تھا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے لیے سی آئی اے اور انویسٹیگیشن کی چار ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ،جاوید بٹ کو قتل کرنے والوں نے تیس بور پستول استعمال کیا ، 
دائیں جانب سے پیٹ میں لگنے والی گولیاں موت کی وجہ بنیں ،شوٹرز کا روٹ ٹریک کرنے کی کوشش جاری ہے ،شوٹرز نے اقبال ٹاؤن کے علاقے سے جاوید بٹ کا تعاقب شروع کیا ،فائرنگ کرنے والے ملزمان واردات کے بعد کہاں رکے ، تفتیش جاری ہے۔