ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین: تیز رفتار بس کی ٹکر،  11 افراد ہلاک,متعدد زخمی

چین: تیز رفتار بس کی ٹکر،  11 افراد ہلاک,متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین کے شہر تائیان میں سکول کے باہر تیز رفتار بس بچوں اور والدین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں والدین اور  طلباء  سمیت 11 افراد ہلاک  جبکہ زخمیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 6 والدین اور 5 طلباء شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر کی حالت مستحکم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں سکول بسوں کی اوور لوڈنگ ایک طویل عرصے سے مسئلہ ہے۔