ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا ملازمین کی ضمانت خارج 

جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا ملازمین کی ضمانت خارج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنیوالے نادرا ملازمین  کے  کیس میں عدالت نے چاروں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی،،ایف آئی اے نے ضمانتیں خارج ہونے پر تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا۔
سپیشل جج سنٹرل تنویراحمد شیخ نے نادرا کے چار ملازمین عمر فارق، ماجد، جاوید اقبال اوردانیال خان کی درخواست ضمانتیں خارج کیں، چھ مارچ دوہزار چوبیس کو درج کیس میں اب تک پورے پنجاب میں14 ملازمین کی ضمانتیں خارج ہوچکی ہیں۔ بارہ ہزارافغانی باشندوں کوسعودی عرب میں جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پرحراست میں لیا گیا تھا۔

 سعودی حکام کی نشاندہی پرایف آئی اے حرکت میں آگئی اورتحقیقات شروع کردیں۔ ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے سے ضمانتیں کرانے کی کوشش کی، جوعدالت نے خارج کردی۔ بتایا گیا تھا کہ افغانیوں نے پکڑے جانے پر سعودی حکام کو کہا تھا ان کوافغان بھجوا دیں، ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ ان کو نادرا کے ملازمین نے شناختی کارڈ بنا کر دیئے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے