طیفی بٹ کے بہنوئی کا پوسٹ مارٹم مکمل ،لاش ورثا کے حوالے

3 Sep, 2024 | 04:09 PM

Ansa Awais

وقاص احمد : امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا،مقتول جاوید بٹ کوسینے پر5گولیاں لگیں جو موت کا سبب بنیں۔

امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی مقتول جاوید بٹ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا جس کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول جاوید بٹ کو پانچ گولیاں لگیں ۔سینے پر پانچ گولیاں ماری گئیں جو موت کا سبب بنیں۔ پوسٹ مارٹم کے دوران جنرل ہسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔

مزیدخبریں