ویب ڈیسک: تاریخی کارکردگی میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست دے کرکر سیریز جیت لی۔
شاہینوں نے بنگلہ دیشی ٹیم سے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کیا، ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کرکٹ شائقین کوبھی مایوس کیا۔یہ پہلی بار ہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کیا ہے اور پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز جیت پائی ہے۔ اس سے قبل بنگلادیش نے صرف 2009 میں ویسٹ انڈیز کو ان کی سرزمین پر کلین سوئپ کیا تھا۔
پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا سکی، جس کے جواب میں بنگلادیش 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں رہی۔ دوسری اننگز میں پاکستان 172 رنز بنا سکا اور بنگلادیش کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ مہمان ٹیم نے آسانی سے یہ ہدف پورا کر لیا۔یہ پاکستان کے لیے 17ویں موقع ہے جب وہ کسی ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دوسری بار ہے جب پاکستان کو اپنی سرزمین پر کسی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ نے 2022 میں پہلی بار پاکستان کو گھر میں شکست دی تھی۔
بنگلادیش کی ٹیم نے اس سیریز میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے۔ ان کے بلے بازوں اور گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔