سوئی ناردرن گیس کمپنی کا گیس چوری کی روک تھام کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع

3 Sep, 2024 | 03:21 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا : سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر میں گیس چوری کی روک تھام کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا، محدود علاقے کی مانیٹرنگ کے لئے ٹاؤن بارڈر سٹیشز پر جدید میٹرز کی تنصیب کر دی گئی۔
 کمپنی کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب جدید میٹرز سے گیس چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی،ٹاؤن بارڈر سٹیشز پر میٹرز کی تنصیب سے محدود علاقے کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی، جبکہ مانیٹرنگ کے بعد گیس چوری اور بوسیدہ پائپ لائنز سے گیس کی لیکجز کا اندازہ لگایا جا سکے گا،کمپنی نے لائن لاسز کو کنٹرول کرنے کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کیا ہے، وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نیٹ ورکنگ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائیگی،میٹرز کی تنصیب کے بعد نیٹ ورکنگ کو بھی ٹی بی ایس کی بنیاد پر تقسیم کیا جائیگا،قبل ازیں سیاسی بنیادوں پر بعض علاقوں میں ڈرائنگ کے مطابق نیٹ ورکنگ نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں