ریجنل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر شادمان کو مناواں منتقل کر دیا گیا

3 Sep, 2024 | 03:17 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا : ریجنل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر شادمان کو ڈیرہ گجراں قائداعظم انٹرچیج مناواں منتقل کر دیا گیا۔
 منتقلی کر کے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفتر شالامار کو آپریشنل کر دیا گیا ہے، مذکورہ ریجنل دفتر میں صدر کینٹ، چاہ میراں، مغل پورہ، باغبانپورہ، فتح گڑھ، ہربنس پورہ، شاہ عالم، رنگ محل، رضوان گارڈن اور گڑھی شاہو، غازی آباد، باٹا پور، جلو اور برکی کے رہائشی پاسپورٹ کا اجراء کروا سکیں گے، اسی طرح ہڈیارہ، انارکلی، دھرمپورہ، لکشمی، مصری شاہ،کوپر روڈ، ڈی ایچ اے فیز سکس سے لیکر نو، عسکری الیون، لوئر مال، اپرمال، عزیز بھٹی روڈ،ایڈن ایونیو،خدا بخش کالونی، بادامی باغ اور گجر پورہ کے رہائشی پاسپورت بنوا سکیں گے۔

مزیدخبریں