ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف ناکہ بندی کا آغاز

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف ناکہ بندی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی: محکمہ ایکسائز کی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز، نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور اوپن لیٹر پر چلانے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی، شہر کے 6 مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے جس کا مقصد ٹیکس چوری اور خلاف ورزیوں کا مؤثر طریقے سے تدارک کرنا ہے۔

ای ٹی اوز کی سربراہی میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک ناکہ بندی کا عمل جاری رہے گا، ناکہ بندی کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری تمام گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر موٹرز  چوہدری آصف کے مطابق ناکہ بندی کے دوران 473 چالان جاری کیے گئے اور 17 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ موقع پر ڈیڑھ لاکھ مالکان نے ٹیکس کی ادائیگی کی۔

چوہدری آصف نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر ہفتے میں 2دن گرینڈ ناکہ بندی کی جائے گی اور روزانہ مختلف مقامات پر چیکنگ کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، سرکاری اداروں اور بینکوں کو ٹیکس کی ادائیگیوں کے لیے جلد مراسلے بھی بھجوائے جائیں گے تاکہ ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔