ایل ایل بی کے امتحان کے نقائص پراسلامی جمعیت طلبہ سراپا احتجاج

3 Sep, 2024 | 02:13 PM

Ansa Awais

عمران یونس : ایل ایل بی کے امتحان کے نقائص پراسلامی جمعیت طلبہ سراپا احتجاج ،کارکنوں نے پنجاب یونیورسٹی کنٹرولر آفس کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔

اسلامی جمیعت طلباء پنجاب یونیورسٹی کے کارکنوں نے کنٹرولر آفس کے باہر احتجاج کیا۔ طلباء نے ایل ایل بی امتحانات کے نامناسب انتظامات پردھرنا دیا۔ طلباء نے کنٹرولرآفس کے مرکزی گیٹ کو تالے لگا دیئے اور انتظامیہ کیخلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے امتحانات میں کئی مسائل پیش آ رہے ہیں۔ نئی سے نئی پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ کنٹرولر امتحانات مستعفی ہوں۔ طلباء نے مطالبہ کیا کہ دوبارہ امتحان کرانے کی بجائے پیپر میں گریس مارکس دیئے جائیں۔ لاء پیپر کی بے ضابطگیوں پر انکوائری کرائی جائے۔ تمام پیپر وقت سے پہلے لیک ہو رہے ہیں۔ 5 دن میں کمیٹی بناکر ذمہ داران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔


 

مزیدخبریں