الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت ,کارروائی ملتوی

3 Sep, 2024 | 02:07 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت ، ہائیکورٹ نے وکیل کے پیش نہ ہونے پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔
 جسٹس عابد عزیز شیخ نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں الیکشن کمیشن کو ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل تشکیل دینے کے اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران درخواستگزار کے وکیل سمیر کھوسہ پیش نہیں ہوئے اور ان کے ایسوسی ایٹ نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ پہلے قائم مقام صدر مملکت نے آرڈیننس کے ذریعے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز بنانے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا اور بعد میں قانون اور الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کر دی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ ججز پر مشتمل ٹربیونلز تشکیل دینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کو کالعدم قرار دیا جائے۔           

مزیدخبریں