ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکن کی قیمتوں کا میکانزم، جواب دینے کے لیے مہلت 

چکن کی قیمتوں کا میکانزم، جواب دینے کے لیے مہلت 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں برائلر مرغی کی قیمتوں کے میکانزم کے متعلق درخواستوں پر سماعت ،عدالت نے پولٹری کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کی درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹادی،عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو آئندہ سماعت پر جواب الجواب دینے کیلئے مہلت دے دی ۔چکن کی قیمتوں کا میکانزم، جواب دینے کے لیے مہلت 
 جسٹس احمد ندیم ارشد نےبرائلرفارمرایسوسی ایشن اورپولٹری ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کی،برائلرفارمرایسوسی ایشن کی جانب سے ملک خرم کھوکھر، مسروراحمد خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے محکمہ انڈسٹری کی جانب سے جواب جمع کروایا، ایڈووکیٹ خرم کھوکھر سمیت دیگر وکلاء نے استدعا کی کہ جواب کی کاپی انہیں بھی دی جائے،تاکہ اسکا جواب الجواب جمع کروا سکیں،

عدالت نے محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے پیش کی کاپی درخواستگزار وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے پنجاب حکومت کے لاءافسر کے موقف کی روشنی میں پولٹری کے بین الصوبائی نقل وحرکت پرعائد غیراعلانیہ پابندی کیخلاف دائر درخواست غیرموثر قرار دیکر نمٹا دی،عدالت نے پولٹری کی قیمتوں کے میکانزم کے متعلق دائر درخواستوں پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer