باسم سلطان: بلدیہ عظمیٰ لاہور نے تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید گھیرا تنگ کردیا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کی ہدایت پر گزشتہ 7 دنوں میں انسداد تجاوزات کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی۔
چیف آفیسر علی عباس بخاری کی زیر نگرانی تمام زونز میں کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا، اس دوران 988 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں اور علاقوں سے 2943 بینرز اور سٹریمر ہٹا دیے گئے۔
انسداد تجاوزات کارروائیوں کے دوران 390 چالان جاری کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی تجاوزات کی شکایات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا۔
بلدیہ عظمیٰ لاہور کے ریگولیشن ونگ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہیں تاکہ شہر کی صفائی اور زیبائش کو یقینی بنایا جا سکے۔