ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہزاروں اساتذہ کی بالآخر سنی گئی

ہزاروں اساتذہ کی بالآخر سنی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : چار سالہ بی ایس ڈگری کی بنیاد پر بھرتی ہزاروں اساتذہ کی بالآخر سنی گئی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سروس رولز تبدیل کرکے بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کو ترقیاں دینے کا فیصلہ،مذکورہ ہزاروں اساتذہ سروس رولز نہ ہونے کے باعث کئی سالوں سے ترقیوں کے منتظر تھے۔

چار سالہ بی ایس ڈگری ہولڈرز کے نام ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں شامل نہیں کیے جاتے تھے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب نے چار سالہ بی ایس ڈگری کی بنیاد پر بھرتی اساتذہ کا ڈیٹاء مانگ لیا۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو دو روز میں ڈیٹاء مرتب کرکے بھجوانے کا حکم دیاگیا ہے ۔اساتذہ کی تعداد کا تعین کرنے کے بعد سروس رولز تبدیل کرکے انہیں سنیارٹی لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔صدر پی ٹی یو کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ چار سالہ بی ایس ڈگری کرنیوالے اساتذہ کو عرصہ دارز سے ترقیاں نہیں دی جا رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایس ڈگری کی بنیاد پر اساتذہ کو ترقیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer