اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 ستمبر تک لاپتہ فیضان کو بازیاب کرانے کا حکم

3 Sep, 2024 | 11:39 AM

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 ستمبر تک لاپتہ فیضان کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری ڈاکٹر عثمان کے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے لاپتہ 18 سالہ فیضان عثمان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔

 درخواست گزار ڈاکٹر عثمان اپنے وکیل ہادی چٹھہ کے ہمراہ عدالت پیش میں ہوئے اور اس موقع پر لاپتہ فیضان کے والد آبدیدہ ہو گئے۔

 بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 ستمبر تک لاپتہ فیضان کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی اور آئی جی اسلام آباد کو مغوی کا فون نمبر اور گاڑی ٹریس کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

مزیدخبریں