باسم سلطان: چکن کے شوقین افراد کےلئے اچھی خبر، گزشتہ روز مہنگا ہونے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آج کم ہو گئی۔
لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 12 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد مرغی کا گوشت 574 سے کم ہو کر 562 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے جبکہ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ 388 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 301 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے مسلسل انسپکشن کے نتیجے میں شہر کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 943 مقامات کی چیکنگ کی گئی جس میں 6 مقدمات درج کیے گئے اور 6 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 14 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ انتظامی افسران سبزی و فروٹ منڈیوں کےدورےکررہےہیں، مقررکردہ قیمتوں پرعملدرآمدکروایاجارہاہے۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیاجارہا ہے۔