یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کاکامیاب احتجاج، مطالبات منظور

3 Sep, 2024 | 11:05 AM

خان شہزاد: یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کا کامیاب احتجاج، وفاقی حکومت نے اسٹورز دوبارہ کھولنے کی اجازت  دےدی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کےکامیاب احتجاج نے وفاقی حکومت کو اسٹورز دوبارہ کھولنے پر مجبور کر دیا ، جس کے نتیجے میں یوٹیلیٹی سٹورز کی مستقل بندش کا خطرہ عارضی طور پر ٹل گیا ہے۔

ملازمین نے 10 دن کی بندش کے بعد لاہور کے 100 یوٹیلیٹی سٹورز دوبارہ کھول دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کم آمدنی والے طبقے کے لیے سبسڈی کی بحالی کی اُمید بھی پیدا ہو گئی ہے۔

سیکریٹری سید عارف حسین شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم کو افسران کی جانب سے غلط بریفنگ دی گئی تھی۔ اُن کا وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا  کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مالی طور پر خود کفیل ہے جو اپنے ملازمین کی تنخواہیں خود کماتی ہے اور اربوں روپے ٹیکس بھی دیتی ہے۔ “ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن وفاق پر مالی بوجھ نہیں ڈالتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام ملازمین اور ان کمیونٹیز کے لیے بڑی راحت کا باعث ہے جو ان اسٹورز پر ضروری سامان اور سبسڈی کے لیے انحصار کرتی ہیں۔
 

 
 
 

مزیدخبریں