ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا معاملہ،مقتول امیر بالاج کے بھائی اور خاندانی دوست کے خلاف مقدمہ درج

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا معاملہ،مقتول امیر بالاج کے بھائی اور خاندانی دوست کے خلاف مقدمہ درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا معاملہ، مقتول امیر بالاج کے بھائی امیر فتح اور خاندانی دوست قیصر بٹ کے خلاف مقدمہ درج کروادیاگیا۔

کینال روڈ پر شاہ جمال اشارہ کے قریب پیر کے روز موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ قتل جبکہ طیفی بٹ کی بہن زخمی ہوگئی تھی، جاوید بٹ کے قتل اور بیوی کے زخمی ہونے کامقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج کر وادیا گیا ہے،مقدمہ مقتول جاوید بٹ کے بیٹے حمزہ جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا، چار افراد کیخلاف قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ،قتل کے مقدمہ میں مقتول امیر بالاج کے چھوٹے بھائی امیر فتح کو نامزد کیا گیا ہے،قتل کے مقدمہ میں مقتول امیر بالاج کے خاندانی دوست قیصر بٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے،نامزد قیصر بٹ سابق پی پی رہنما اسرار بٹ کے سگے بھائی ہیں،قیصر بٹ کے بڑے بھائی بابر بٹ بھی خاندانی دشمنی میں قتل ہو چکے ہیں،جاوید بٹ کے قتل کے مقدمہ میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer