انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

3 Sep, 2024 | 10:04 AM

ویب ڈیسک: ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر روپے کے مقابلے میں معمولی سستا ہو گیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی  جس سے ڈالر 278 روپے ، 60 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈرید انڈیکس میں 222 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 78 ہزار 506 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 یاد رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ نے 79 ہزار حد عبور کر لی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس کم ہو کر 78 ہزار ، 283 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
 

مزیدخبریں