پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،51 پتنگیں برآمد،1ملزم گرفتار

3 Sep, 2024 | 09:57 AM

فاران یامین: شہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ، اچھرہ ڈولفن فورس نے پتنگوں کی سپلائی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈولفن فورس کے ترجمان کے مطابق سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک رکشہ سے 51 سے زائد پتنگیں برآمد کی گئیں،  ملزم پتنگیں سپلائی کرنے کے لیے رکشہ کا استعمال کر رہا تھا۔

گرفتار ملزم قیصر ریکارڈ یافتہ ہے جیسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ اچھرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 ایس پی ڈولفن کااس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید اقدامات جاری رہیں گے تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
 

 
 
 


 

مزیدخبریں