جھوٹی کالیں کرنے والا گروہ  گرفتار

3 Sep, 2024 | 09:48 AM

فاران یامین:  شاہدرہ ٹاؤن میں جھوٹی کالیں کرنے والے سرگرم گروہ کو گرفتار کر لیا گیا , ملزمان جھوٹی کہانیاں بنا کر پولیس کو کال کرتے اور مقدمات درج کروا لیتے تھے جبکہ مال مقدمہ کی آڑ میں فیک ریکوری حاصل کرتے تھے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم بلال نے اپنی والدہ کے ذریعے بھی تھانے میں واردات کی درخواست دی۔ ملزمان لاہور کے مختلف تھانوں میں فیک واردات کے مقدمات درج کرواتے تھے اور پکڑے جانے کے ڈر سے کیمروں کی حدود سے دور جھوٹی کالیں کرتے تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق بلال نے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بھی جھوٹی واردات کی کال کی اور موقع پر رونے کا ڈرامہ شروع کر دیا۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کی اور جدید ٹیکنالوجی، آئی ڈی ڈیٹا  اور کیمروں کی مدد سے ملزم کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

دوران تفتیش ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور اس کے کارڈ نے سچائی کو بے نقاب کر دیا۔ ملزم بلال کئی مقدمات میں مدعی ہے ۔پولیس نے ملزمان کے گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید ریڈ کیے جا رہے ہیں۔
 

 
 
 
 

مزیدخبریں